كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 39. باب مَنْ أَكَلَ نَاسِيًا باب: جو شخص بھول کر کھا پی لے اس کے حکم کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے بھول کر کھا پی لیا، اور میں روزے سے تھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اللہ تعالیٰ نے کھلایا پلایا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14430، 14460، 14479)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 26(1933)، صحیح مسلم/الصیام 33 (1155)، سنن الترمذی/الصوم 26 (721)، سنن ابن ماجہ/الصیام 15 (1673)، مسند احمد (2/395، 513، 415، 491)، سنن الدارمی/الصوم 23 (1767) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|