كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 38. باب التَّغْلِيظِ فِي مَنْ أَفْطَرَ عَمْدًا باب: جان بوجھ کر روزہ توڑنے کی برائی کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان میں بغیر کسی شرعی عذر کے ایک دن کا روزہ توڑ دیا تو اس کی قضاء زمانہ بھر کے روزے بھی نہیں کر سکیں گے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصوم 27 (723)، سنن ابن ماجہ/الصیام 15 (1672)، (تحفة الأشراف: 14616)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/386، 442، 458،470)، سنن الدارمی/الصوم 18 (1756) (ضعیف)» (اس کے راوی ابوالمطوس لین الحدیث اور اس کے والد مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ابن کثیر اور سلیمان کی حدیث نمبر (۲۳۹۶) کے مثل مرفوعاً مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 14616) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|