كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 31. باب فِي الْكَحْلِ عِنْدَ النَّوْمِ لِلصَّائِمِ باب: روزہ دار کے سوتے وقت سرمہ لگانے کا بیان۔
معبد بن ہوذہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک ملا ہوا سرمہ سوتے وقت لگانے کا حکم دیا اور فرمایا: ”روزہ دار اس سے پرہیز کرے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: مجھ سے یحییٰ بن معین نے کہا کہ یہ یعنی سرمہ والی حدیث منکر ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 11460)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/476، 499، 500)، سنن الدارمی/الصوم 28 (1774) (ضعیف)» (اس کے راوی نعمان بن معبد مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
عبیداللہ بن ابی بکر بن انس کہتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سرمہ لگاتے تھے اور روزے سے ہوتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 1085) (حسن موقوف)»
قال الشيخ الألباني: حسن موقوف
اعمش کہتے ہیں کہ میں نے اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی روزے دار کے سرمہ لگانے کو ناپسند کرتے نہیں دیکھا اور ابراہیم نخعی روزے دار کو «صبر» (ایک قسم کا سرمہ ہے) کے سرمے کی اجازت دیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18400، 18786) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|