كتاب تفريع أبواب الوتر کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل 28. باب الصَّلاَةِ عَلَى غَيْرِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی دوسرے پر درود بھیجنے کا بیان۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میرے اور میرے شوہر کے لیے رحمت کی دعا فرما دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «صلى الله عليك وعلى زوجك» ”اللہ تجھ پر اور تیرے شوہر پر رحمت نازل فرمائے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابوداود، (تحفة الأشراف:3118)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/ الشمائل (179)، سنن النسائی/الیوم اللیلة (423) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|