كتاب تفريع أبواب الوتر کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل 30. باب مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ قَوْمًا باب: دشمن کا ڈر ہو تو کیا دعا پڑھے؟
ابوموسیٰ عبداللہ بن قیس اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی قوم سے خوف ہوتا تو فرماتے: «اللهم إنا نجعلك في نحورهم ونعوذ بك من شرورهم» ”اے اللہ! ہم تجھے ان کے بالمقابل کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے تیری پناہ طلب کرتے ہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف:9127)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الیوم واللیلة (601)، مسند احمد (4/414، 415) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|