كتاب تفريع أبواب الوتر کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل 16. باب مَنْ قَالَ هِيَ مِنَ الطُّوَلِ باب: سورۃ فاتحہ لمبی سورتوں میں سے ہے اس کے قائل کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سات لمبی سورتیں دی گئیں ہیں ۱؎ اور موسیٰ (علیہ السلام) کو چھ دی گئی تھیں، جب انہوں نے تختیاں (جن پر تورات لکھی ہوئی تھی) زمین پر ڈال دیں تو دو آیتیں اٹھا لی گئیں اور چار باقی رہ گئیں۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الافتتاح 26 (916، 917)، (تحفة الأشراف:5617) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: معنی کے اعتبار سے لمبی ہیں ورنہ ان کے الفاظ مختصر ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|