كتاب تفريع أبواب الوتر کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل 21. باب التَّشْدِيدِ فِيمَنْ حَفِظَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ باب: قرآن یاد کر کے بھول جانے والے پر وارد وعید کا بیان۔
سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی آدمی قرآن پڑھتا ہو پھر اسے بھول جائے تو قیامت کے دن وہ اللہ سے مجذوم ۱؎ ہو کر ملے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف:3835)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/284، 285، 323)، سنن الدارمی/فضائل القرآن 3 (3383) (ضعیف)» (اس کے راوی یزید ضعیف ہیں، نیز:عیسیٰ نے اسے براہ راست سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا ہے)
وضاحت: ۱؎: کوڑھ کے سبب جس کے ہاتھ کٹ کر گر گئے ہوں۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
|