كتاب تفريع أبواب الوتر کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل 4. باب مَا يُقْرَأُ فِي الْوِتْرِ باب: وتر میں کون سی سورۃ پڑھے؟
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں «سبح اسم ربك الأعلى» اور «قل للذين كفروا» (یعنی «قل ياأيها الكافرون») اور «الله الواحد الصمد» (یعنی «قل هو الله أحد») پڑھا کرتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/قیام اللیل 34 (1700، 1701، 1702)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 115 (1172)، (تحفة الأشراف:54)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/123) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ مستحب ہے اگر کوئی شخص ان رکعتوں میں مذکورہ سورتوں کے علاوہ دوسری سورتیں پڑھے تو کوئی حرج کی بات نہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
عبدالعزیز بن جریج کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں کون سی سورتیں پڑھتے تھے؟ پھر انہوں نے اسی مفہوم کی حدیث بیان کی، اور کہا تیسری رکعت میں آپ «قل هو الله أحد» اور معوذتین (یعنی «قل اعوذ برب الفلق» اور «قل اعوذ برب الناس») پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصلاة 223 (الوتر 9) (463)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 115 (1173)، (تحفة الأشراف:16306)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/227) (صحیح)» (متابعات کی بنا پر یہ روایت بھی صحیح ہے ورنہ عبدالعزیز ابن جریج کی ملاقات عائشہ رضی اللہ عنہا سے ثابت نہیں)
قال الشيخ الألباني: صحيح
|