كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ لباس اور زینت کے احکام The Book of Clothes and Adornment 23. باب النَّهْيِ عَنِ التَّزَعْفُرِ لِلرِّجَالِ: باب: مرد کو زعفران لگانا منع ہے یا زعفران میں رنگا ہوا کپڑا پہننا۔ Chapter: The Prohibition Of A Man Dyeing From With Saffron یحییٰ بن یحییٰ، ابو ربیع اور قتیبہ بن سعید نے ہمیں حدیث بیان کی۔یحییٰ نے کہا: ہمیں خبر دی اور دوسرے دونوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے عبدالعزیز بن صہیب سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سےروایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زعفرانی رنگ (سے رنگے کپڑے پہننے) سے منع فرمایا۔قتیبہ نے کہا کہ حماد نے کہا: یعنی مردوں کو (منع فرمایا) حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زعفران استعمال کرنے (یعنی جسم اور کپڑوں پر) سے منع فرمایا، حماد کہتے ہیں، زعفران لگانا مردوں کے لیے منع ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
اسماعیل بن علیہ نے ہمیں عبدالعزیز بن صہیب سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ر وایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو زعفرانی رنگ (پہننے) سے منع فرمایا۔ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو زعفران لگانے سے منع کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|