یحییٰ بن یحییٰ، ابو ربیع اور قتیبہ بن سعید نے ہمیں حدیث بیان کی۔یحییٰ نے کہا: ہمیں خبر دی اور دوسرے دونوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے عبدالعزیز بن صہیب سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سےروایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زعفرانی رنگ (سے رنگے کپڑے پہننے) سے منع فرمایا۔قتیبہ نے کہا کہ حماد نے کہا: یعنی مردوں کو (منع فرمایا)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زعفران استعمال کرنے (یعنی جسم اور کپڑوں پر) سے منع فرمایا، حماد کہتے ہیں، زعفران لگانا مردوں کے لیے منع ہے۔