كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ لباس اور زینت کے احکام The Book of Clothes and Adornment 5. باب فَضْلِ لِبَاسِ ثِيَابِ الْحِبَرَةِ: باب: یمن کی چادروں کی فضیلت۔ Chapter: The Virtue Of Wearing The Hibarah حدثنا هداب بن خالد ، حدثنا همام ، حدثنا قتادة ، قال: قلنا لانس بن مالك : " اي اللباس كان احب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ او اعجب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: الحبرة ".حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، قال: قُلْنَا لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : " أَيُّ اللِّبَاسِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَوْ أَعْجَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَال: الْحِبَرَةُ ". ہمام نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی، کہا: ہم نے حضرت انس بن ما لک رضی اللہ عنہ سے پو چھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قسم کا لباس زیادہ محبوب تھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوزیادہ اچھا لگتا تھا؟ انھوں نے کہا: دھاری دار (یمنی) چادر۔ جناب قتادہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا، کون سا لباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب تھا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھا؟ انہوں نے کہا، دھاری دار یا منقش یمنی چادر۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ہشام نے قتادہ سے انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کپڑوں میں سب سے زیادہ پسند دھاری دار (یمنی چادر تھی۔) حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب کپڑوں سے یمنی دھاری دار منقش چادر پسند تھی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|