جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1132. (181) بَابُ أَمْرِ النِّسَاءِ بِخَفْضِ أَبْصَارِهِنَّ إِذَا صَلَّيْنَ مَعَ الرِّجَالِ إِذَا خِفْنَ رُؤْيَةَ عَوْرَاتِ الرِّجَالِ إِذَا سَجَدَ الرِّجَالُ أَمَامَهُنَّ. عورتوں کو اپنی نگاہیں نیچی رکھنے کا حُکم ہے جبکہ وہ مردوں کے ساتھ نماز با جمات ادا کر رہی ہوں اور انہیں مردوں کے ستر پر نظر پڑنے کا ڈر ہو جبکہ مرد اُن کے آگے (اگلی صف میں) سجدے کر رہے ہوں
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت، جب مرد سجدہ کریں تو تم اپنی نظروں کی حفاظت کرو -“ امام ابوسفیان کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی بکر سے پوچھا، (آپ نے) یہ حُکم کس لئے دیا؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ تہہ بند اور چادروں کے تنگ اور چھوٹے ہونے کہ وجہ سے -“ امام صاحب اپنے استاد ابو یحییٰ محمد بن عبدالرحیم کی سند سے مذکورہ بالا روایت کی مثال بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مردوں کے ستر سے اپنی نظروں کی حفاظت کرو۔“
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|