جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1129. (178) بَابُ اخْتِيَارِ صَلَاةِ الْمَرْأَةِ فِي مَخْدَعِهَا عَلَى صَلَاتِهَا فِي بَيْتِهَا. عورت کا اپنے کمرے کی بجائے اپنی چھوٹی کوٹھری میں نماز ادا کرنا زیادہ بہتر اور پسندیدہ ہے
سیدنا عبداللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” عورت کا اپنی کوٹھری میں نماز ادا کرنا، اُس کے اپنے کمرے میں نماز پڑھنے سے افضل و بہتر ہے۔ اور اُس کا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا اُس کے اپنے بیرونی کمرے (یا برآمدے) میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|