جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1135. (184) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ النَّهْيَ عَنْ مَنْعِ النِّسَاءِ الْمَسَاجِدَ كَانَ إِذْ كُنَّ لَا يُخَافُ فَسَادُهُنَّ فِي الْخُرُوجِ إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَظَنٌّ لَا بِيَقِينٍ. اس بات کی دلیل کا بیان کہ عورتوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کی ممانعت اس وقت ہے جب ان کے مساجد کی طرف جانے میں فساد کا ڈر نہ ہو
حضرت عمرہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ چیزیں دیکھ لیتے جو عورتوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زیب و زینت اور بناؤ سنگھار اختیارکرلیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُنہیں مسجدوں میں آنے سے منع کر دیتے جیسا کہ بنی اسرائیل کی عورتوں کو روک دیا گیا تھا۔ حضرت عمرہ کہتی ہیں کہ میں نے کہا، یہ کیا بات ہے؟ کیا بنی اسرائیل کی عورتوں کو مسجد میں آنے سے روک دیا گیا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں۔ یہ جناب عبدالجبار کی حدیث ہے اور جناب احمد کی روایت میں ہے کہ میں نے سیدنا عمرہ سے پوچھا، کیا بنی اسرائیل کی عورتوں کو روک دیا گیا تھا؟
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|