جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1152. (201) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا كَانَ يَقُومُ سَاعَةَ يُسَلِّمُ إِذَا لَمْ يَكُنْ خَلْفَهُ نِسَاءٌ، اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سلام پھیرتے ہی اُٹھ جاتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے عورتیں نہیں ہوتی تھیں
امام کا اُس وقت بیٹھے رہنا مستحب ہے جب اس کے پیچھے عورتیں ہوں تاکہ وہ مردوں کے ملنے سے پہلے واپس لوٹ جائیں
تخریج الحدیث:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ بیان کر تی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں جب عورتیں فرض نماز سے سلام پھیرتیں تو اُٹھ جاتیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ نماز ادا کرنے والے مرد بیٹھے رہتے - پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھتے تو مرد بھی اُٹھ جاتے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|