جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1120. (169) بَابُ الْإِذْنِ لِلنِّسَاءِ فِي إِتْيَانِ الْمَسَاجِدَ. عورتوں کو مساجد میں آنے کی اجازت ہے
حضرت سالم اپنے والد گرامی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی شخص کی بیوی مسجد میں جانے کی اجازت طلب کرے تو اُسے نہ روکو۔“ جناب علی بن خشرم کہتے ہیں کہ سفیان رحمه الله فرماتے ہیں کہ ہمارے نزدیک یہ اجازت رات کے وقت (مساجد میں نماز پڑھنے کے لئے جانے کے بارے میں) ہے۔ جناب عبدالجبار، سعید اور یحییٰ بن حکیم امام سفیان رحمه الله سے بیان کر تے ہیں کہ ہمیں ایک شخص نے امام نافع سے یہ بیان کیا ہے کہ یہ حُکم رات کے وقت ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|