جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1140. (189) بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي الْجَمَاعَةِ فِي السَّفَرِ. سفر میں دو نمازوں کو جمع کرکے باجماعت ادا کرنا
سیدنا معاذ جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک والے سال نکلے تو (دوران سفر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر اور عصر اور نماز مغرب اور عشاء کو جمع کر کے ادا فرماتے تھے۔ وہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن نماز کو مؤخر کردیا، پھر آپ خیمے سے باہر تشریف لائے تو نماز ظہر اور عصر کو جمع کر کے ادا فرمایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے، پھر آپ باہر آئے اور نماز مغرب اور عشاء کو جمع کرکے ادا فرمایا۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|