جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1133. (182) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ رَفْعِ النِّسَاءِ رُءُوسَهُنَّ مِنَ السُّجُودِ، إِذَا صَلَّيْنَ مَعَ الرِّجَالِ قَبْلَ اسْتِوَاءِ الرِّجَالِ جُلُوسًا، إِذَا ضَاقَتْ أُزُرُهُمْ، فَخِيفَ أَنْ يَرَى النِّسَاءُ عَوْرَاتِهِمْ. عورتیں جب مردوں کے ساتھ نماز (باجماعت) ادا کررہی ہوں تو مردوں کے سیدھے بیٹھ جانے سے پہلے انہیں اپنے سر سجدے سے اُٹھانا منع ہے جبکہ مردوں کے تہ بند تنگ اور چھوٹے ہوں اور یہ خدشہ ہو کہ عورتوں کی نظر اس کے ستر پر پڑے گی
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں (مردوں کے) کپڑوں تنگ ہونے کی وجہ سے عورتوں کو نماز میں حُکم دیا جاتا تھا کہ وہ مردوں کے ٹھیک طرح سے بیٹھنے تک اپنے سر (سجدے سے) نہ اُٹھائیں -“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں: ”ثوری رحمه الله کی ابوحازم سے روایت کو میں کتاب الکبیر میں ”نماز میں لباس کے ابواب“ میں بیان کر چکا ہوں۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|