جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا مساجد کے فضائل، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ 836. (603) بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِيطَانِ الرَّجُلِ الْمَكَانَ مِنَ الْمَسْجِدِ، کسی آدمی کو مسجد میں اپنے لئے جگہ مخصوص کرنا منع ہے
اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ مسجد پر اسی کا حق ہے جو اس میں پہلے آتا ہے۔ کسی شخص کو مسجد کے کسی حصّے پر دوسرے کی نسبت زیادہ حق حاصل نہیں ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے: «وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ» [ سورة الجن: 18 ] ”بیشک مساجد اللہ کے لئے ہیں“
تخریج الحدیث:
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز میں) کوّے کی طرح ٹھونگیں مارنے، درندے کی طرح (بازو) پھیلانے اور مسجد میں کسی آدمی کو اس طرح اپنے لئے مخصوص جگہ یا مقام مقرر کرنے سے منع فرمایا ہے جس طرح اُونٹ اپنے بیٹھنے کے لئے جگہ مخصوص کرتا ہے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|