صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا
مساجد کے فضائل ، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ
836. (603) بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِيطَانِ الرَّجُلِ الْمَكَانَ مِنَ الْمَسْجِدِ،
کسی آدمی کو مسجد میں اپنے لئے جگہ مخصوص کرنا منع ہے
حدیث نمبر: Q1319
وَفِي هَذَا مَا دَلَّ عَلَى أَنَّ الْمَسْجِدَ لِمَنْ سَبَقَ إِلَيْهِ، لَيْسَ أَحَدٌ أَحَقَّ بِمَوْضِعٍ مِنَ الْمَسْجِدِ مِنْ غَيْرِهِ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ (الْجِنِّ: 18).
اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ مسجد پر اسی کا حق ہے جو اس میں پہلے آتا ہے۔ کسی شخص کو مسجد کے کسی حصّے پر دوسرے کی نسبت زیادہ حق حاصل نہیں ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے: «وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ» [ سورة الجن: 18 ] ”بیشک مساجد اللہ کے لئے ہیں“
تخریج الحدیث: