جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا مساجد کے فضائل، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ 829. (596) بَابُ الْأَمْرِ بِدَفْنِ الْبُزَاقِ فِي الْمَسْجِدِ لِيَكُونَ كَفَّارَةً لِلْبَزْقِ مسجد میں تُھوک کراُسے دبانے کے حُکم کا بیان تاکہ وہ تُھوکنے کا کفارہ بن جائے
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں تُھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفّارہ اسے دفن کرنا ہے ـ“ جناب ابن علیہ اور وکیع کی روایت میں ”اَلْبُزَاقُ“ کی جگہ ”التَّفْلُ“ کے الفاظ ہیں ـ معنی ایک ہی ہیں یعنی ”تُھوکنا“۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|