جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا مساجد کے فضائل، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ 830. (597) بَابُ الْأَمْرِ بِإِعْمَاقِ الْحَفْرِ لِلنُّخَامَةِ فِي الْمَسْجِدِ مسجد میں ناک کی ریزش دبانے کے لئے گہرا گڑھا کھودنے کے حُکم کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس مسجد میں داخل ہوا، اور اُس نے تُھوکا یا ناک کی ریزش پھینکی تو اُسے چاہیے کہ وہ گہرا گڑھا کھودے اور اُس میں دفن کر دے اور اگر وہ ایسا نہ کرسکے تو اُسے اپنے کپڑے میں تُھوک کر اُسے باہر لے جانا چاہیے۔“
تخریج الحدیث: اسناده حسن
|