جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا مساجد کے فضائل، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ 843. (610) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ جُلُوسِ الْجُنُبِ وَالْحَائِضِ فِي الْمَسْجِدِ جنبی شخص اور حائضہ عورت کا مسجد میں بیٹھنا منع ہے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کے گھروں کے رُخ مسجد کی طرف تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان گھروں کے رُخ مسجد کی طرف تبدیل کردو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے ابھی تک کچھ تبدیلی نہیں کی تھی۔ اس امید پر کہ اس سلسلے میں اُن کے لئے رخصت نازل ہو جائے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”ان گھروں کے دروازے مسجد سے (دوسری طرف) موڑ دو، بیشک میں جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لئے مسجد کو حلال قرار نہیں دیتا۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|