جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا مساجد کے فضائل، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ 825. (592) بَابُ الْأَمْرِ بِالدُّعَاءِ عَلَى الْمُتَبَايِعَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ أَنْ لَا تَرْبَحَ تِجَارَتُهُمَا مسجد میں خرید و فروخت کرنے والوں کو یہ بددعا دینے کا حُکم کا بیان کہ اُن کی تجارت نفع بخش نہ ہو
اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ ان کی خرید و فروخت منعقد ہوجائے گی اگرچہ وہ اپنے اس عمل کہ وجہ سے گناہ گار ہوں گے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مسجد میں کسی شخص کو کوئی چیز بیچتے ہوئے یا خریدتے ہوئے دیکھو تو یہ بدعا دو «لاَ أَرْبَحَ اللهُ تِجَارَتَكَ» ”اللہ تمہاری تجارت کو نفع بخش نہ بنائے، اور جب تم اس میں کسی کو گم شدہ چیز کا اعلان کرتے دیکھو تو یہ بد دعا دو «لاَ أَدَّی اللهُ عَلَيْكَ» ”اللہ تمہیں یہ چیز نہ لوٹائے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اگر (مسجد میں تجارت کرنے والوں کی) خرید و فروخت منعقد ہی نہ ہوتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے کچھ معنی باقی نہیں رہتے ”اللہ تمہاری تجارت کو نفع بخش نہ بنائے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|