جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا مساجد کے فضائل، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ 832. (599) بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّنَخُّمِ فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ مسجد میں قبلہ رُخ بلغم پھینکنا منع ہے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے قبلہ رُخ بلغم پھینکی وہ اس حال میں (قیامت کے دن) اُٹھایا جائے گا کہ وہ بلغم اس کے چہرے پر لگی ہو گی ـ“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبلہ رُخ بلغم پھینکے والے کو قیامت کے دن اس حال میں اُٹھایا جائے گا کہ وہ بلغم اُس کے چہرے پر لگی ہوگی۔“
تخریج الحدیث: صحيح
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے قبلہ کی جانب تُھوکا تو قیامت کے روز اس حال میں آئے گا کہ اُس کی تُھوک اُس کی آنکھوں کے درمیان لگی ہوگی۔“
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|