جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا مساجد کے فضائل، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ 837. (604) بَابُ الْأَمْرِ بِتَوْسِعَةِ الْمَسَاجِدِ إِذَا بُنِيَتْ کشادہ اور وسیع مساجد بنانے کے حُکم کا بیان
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی ایک قوم کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ مسجد بنا رہے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں حُکم دیا: ”اسے کشادہ بناؤ تم اسے (اپنی تعداد سے) بھر دوگے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|