جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا مساجد کے فضائل، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ 815. (582) بَابٌ فِي فَضْلِ الْمَسْجِدِ وَإِنْ صَغُرَ الْمَسْجِدُ وَضَاقَ مسجد (بنانے کی) فضیلت کا بیان اگرچہ چھوٹی اور تنگ ہو
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے پانی کا کنواں کُھدوایا، جس سے جاندار جن، انسان اور پرندے پیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اُسے اجر و ثواب عطا کرے گا۔ اور جس شخص نے چڑیا کے گھونسلے کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائی، تو اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنّت میں گھر بنائے گا۔“ جناب یونس کے الفاظ یہ ہیں کہ ”جو درندہ یا پرندہ بھی پیئے گا ـ“ اور کہا کہ ”چڑیا کے گھونسلے جتنی مسجد“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|