جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا مساجد کے فضائل، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ 834. (601) بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بِالسِّهَامِ فِي الْمَسَاجِدِ مِنْ غَيْرِ قَبْضٍ عَلَى نُصُولِهَا مساجد سے تیروں کی پیکان تھامے بغیر گزرنا منع ہے
ابن عیینہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے پوچھا، کیا تم نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا جو کہ مسجد سے تیر لیکرگز رہا تھا۔ ”ان کی پیکانوں کو پکڑ لو۔“ عمرو بن دینار نے کہا کہ ہاں (میں نے یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سنی ہے۔) یہ حدیث مخزومی کی ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حُکم دیا، جو کہ مسجد میں تیر تقسیم کررہا تھا کہ وہ تیروں کے پیکان پکڑ کر مسجد سے گزرے۔
تخریج الحدیث:
|