كِتَابُ الرَّهْنِ کتاب: گروی رکھنے کے بیان میں 32. بَابُ صَدَقَةِ الْحَيِّ عَنِ الْمَيِّتِ زندہ شخص مردے کی طرف سے صدقہ دے تو مردے کو ثواب پہچنتا ہے
حضرت شرجیل بن سعید بن سعد بن عبادہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کو نکلے، ان کی ماں مدینہ میں مرنے لگیں، لوگوں نے ان سے کہا: وصیت کرو، انہوں نے کہا: کیا وصیت کروں، مال تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا ہے۔ پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے آنے سے پہلے مر گئیں۔ جب سیدنا سعد رضی اللہ عنہ آئے، لوگوں نے بیان کیا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر میں اپنی ماں کی طرف سے اللہ واسطے دوں تو اس کو فائدہ ہوگا؟ رسول اللہ نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: فلاں فلاں باغ صدقہ ہے میری ماں کی طرف سے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، وأخرجه النسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3680، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6444، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2500، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3354، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1535، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12756، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5523، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22826، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 52»
سیدہ عائشہ سے رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میری ماں کا دم یکایک نکل گیا، اگر بات کر پاتی تو ضرور صدقہ کرتی، کیا میں اس کی طرف سے صدقہ کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1388، 2760، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1004، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2499، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3353، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3679، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6443، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2881، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2717، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7203، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24889، والحميدي فى «مسنده» برقم: 245، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4434، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12203، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 703، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 53»
ایک شخص انصاری نے اپنے والدین کو کھجور کے درخت صدقہ میں دئیے، پھر والدین مر گئے تو وہی شخص اس کا وارث ہوا۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے صدقہ کا ثواب ہوا، اب میراث میں اس کو لے لے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 54»
|