كِتَابُ الرَّهْنِ کتاب: گروی رکھنے کے بیان میں 15. بَابُ الْقَضَاءِ فِي عِمَارَةِ الْمَوَاتِ بنجر زمین کو آباد کرنے کا بیان
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بنجر زمین کو آباد (زرخیز کھیتی) کرے وہ اسی کی ہے، جو شخص ظلم سے وہاں کچھ تصرف کرے اس کو کچھ حق نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: قبل الحديث برقم: 2335، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 5727، 5728، 5729، 5730، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3073، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1378، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11654، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2938، 4506، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25523، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 26»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ظلم سے تصرف کرے، مثلاً: وہاں گڑھا کھودے یا کچھ زمین قبضہ کرے یا درخت لگائے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 26»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہ اسی کی ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔ تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11782، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3736، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 22821، 22822، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5314، 5315، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 27»
|