كِتَابُ الرَّهْنِ کتاب: گروی رکھنے کے بیان میں 17. بَابُ الْقَضَاءِ فِي الْمَرْفِقِ مروت کا بیان
سیدنا یحییٰ مازنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ ضرر ہے اسلام میں نہ ضرار۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم:2341، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11928، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3079، 4541، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2358، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2867، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 31»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ منع کرے تم میں سے کوئی اپنے ہمسایہ کو لکڑی گاڑنے سے اپنی دیوار میں۔“ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے: کیا وجہ ہے کہ تم اس حدیث کو متوجہ ہو کر نہیں سنتے، قسم اللہ کی! میں اس کو خوب مشہور کروں گا۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2463، 5627، 5628، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1609، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 515، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7306، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3634، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1353، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2164، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2335، 3420، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11491، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4542، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9962، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1107، 1108، 1175، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 32»
حضرت یحییٰ مازنی سے روایت ہے کہ ضحاک بن خلیفہ نے ایک نہر نکالی عریض (ایک وادی ہے مدینہ میں) میں سے، محمد بن مسلمہ کی زمین میں سے ہو کر، انہوں نے منع کیا۔ ضحاک نے کہا: تم کیوں منع کرتے ہو، تمہارا تو اس میں نفع ہے، اپنی زمین کو اوّل اور آخر پانی دیا کرنا اور کچھ ضرر نہیں۔ محمد نہ مانا۔ ضحاک نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے محمد بن مسلمہ کو بلا کر کہا: تم اجازت دو۔ محمد نے کہا: میں نہ دوں گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اپنے بھائی مسلمان کو ایسی بات سے منع کرتے ہو جس میں اس کا نفع ہے اور تمہارا بھی نفع ہے، تم بھی پانی لیا کرنا اوّل اور آخر میں اور تمہارا کچھ ضرر نہیں۔ محمد نے کہا: قسم اللہ کی! میں اجازت نہ دونگا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ نہر بہائی جائے اگرچہ تمہارے پیٹ پر سے ہو۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ضحاک کو حکم کیا: نہر جاری کرنے کا محمد بن مسلمہ کی زمین سے ہو کر۔ ضحاک نے ایسا ہی کیا۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11882، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3769، والشافعي فى «المسنده» برقم: 275/2، والشافعي فى «الاُم» برقم: 230/7، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 33»
حضرت یحییٰ مازنی سے روایت ہے کہ میرے دادا کے باغ میں سے ہو کر ایک نہر بہتی تھی عبدالرحمٰن بن عوف کی۔ عبدالرحمٰن نے یہ چاہا کہ اس کو باغ کی دوسری طرف سے لے جائیں کیونکہ وہ قریب تھا ان کی زمین سے، لیکن باغ کے مالک یعنی میرے داد نے اجازت نہ دی۔ عبدالرحمٰن نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت دے دی۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3770، والشافعي فى «الاُم» برقم: 231/7، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 34»
|