كِتَابُ النِّكَاحِ کتاب: نکاح کے بیان میں 6. بَابُ مَا لَا يَجُوزُ مِنَ الشُّرُوطِ فِي النِّكَاحِ جو شرطیں نکاح میں درست نہیں اُن کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سعید بن مسیّب سے سوال ہوا کہ اگر کوئی عورت اپنے خاوند سے شرط کرے کہ میرے شہر سے مجھ کو نہ نکالنا؟ سعید بن مسیّب نے جواب دیا کہ اس کے باوجود نکال سکتا ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ اگر مرد عورت سے نکاح کرتے وقت اس امر کی شرط کرے کہ میں تیرے اوپر دوسرا نکاح نہ کروں گا، یا لونڈی نہ رکھوں گا، تو اس شرط کو پورا کرنا ضروری نہیں، البتہ اگر اس نے طلاق یا عتاق کو دوسرے نکاح پر معلق کر دیا ہو تو دوسرے نکاح سے طلاق یا عتاق ضروری ہو جائے گا۔ تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، و أخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16451، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14441، فواد عبدالباقي نمبر: 28 - كِتَابُ النِّكَاحِ-ح: 16»
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 28 - كِتَابُ النِّكَاحِ-ح: 16»
|