كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں 9. بَابُ جَامِعِ سُبْحَةِ الضُّحَىٰ نماز چاشت کے بیان میں
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی نانی ملیکہ نے دعوت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی، پس کھایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا، پھر فرمایا: ”کھڑے ہوجا کہ میں نماز پڑھوں تمہارے واسطے۔“ کہا سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے: پس کھڑا ہوا میں ایک بوریا لے کر جو سیاہ ہو گیا تھا بوجہ پرانا ہونے کے، تو بھگویا میں نے اس کو پانی سے، اور کھڑے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر، اور صف باندھی میں نے اور یتیم نے پیچھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے، اور بڑھیا نے پیچھے ہمارے، تو پڑھائیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں، پھر چلے گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ۔
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 380، 727، 860، 871، 874، 1164، 6080، 6334، 6344، 6378، 6380، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 658، 659، 2480، 2481، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1539، 1540، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2205، 7177، 7178، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 802، 870، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 818، 878، 944، وأبو داود فى «سننه» برقم: 612، 658، والترمذي فى «جامعه» برقم: 234، 3829، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1324، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5241، 5301، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12264، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1228، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3200، شركة الحروف نمبر: 333، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 31»
سیدنا عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں گیا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گرمی کے وقت، تو پایا میں نے ان کو نفل پڑھتے ہوئے، پس کھڑا ہونے لگا میں پیچھے ان کے سو قریب کر لیا انہوں نے مجھ کو اور کھڑا کیا آپ رضی اللہ عنہ نے برابر داہنی طرف، بعد اس کے جب آیا یرفا تو پیچھے ہٹ گیا میں اور صف باندھی ہم دونوں نے پیچھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5240، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 392، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3888، 3889، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4963، 4980، 4982، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1842، 1844، شركة الحروف نمبر: 334، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 32»
|