سیدنا عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں گیا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گرمی کے وقت، تو پایا میں نے ان کو نفل پڑھتے ہوئے، پس کھڑا ہونے لگا میں پیچھے ان کے سو قریب کر لیا انہوں نے مجھ کو اور کھڑا کیا آپ رضی اللہ عنہ نے برابر داہنی طرف، بعد اس کے جب آیا یرفا تو پیچھے ہٹ گیا میں اور صف باندھی ہم دونوں نے پیچھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5240، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 392، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3888، 3889، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4963، 4980، 4982، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1842، 1844، شركة الحروف نمبر: 334، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 32»