كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں 20. بَابُ وَضْعِ الْيَدَيْنِ عَلَى مَا يُوضَعُ عَلَيْهِ الْوَجْهُ فِي السُّجُودِ جس چیز پر سجدہ کرے اس پر دونوں ہاتھ رکھے
حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب سجدہ کرتے تھے تو جس چیز پر سجدہ کرتے تھے اسی پر ہاتھ رکھتے تھے۔ حضرت نافع نے کہا کہ سخت جاڑے کے دن میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا آپ ہاتھ نکالتے تھے جبہ سے اور رکھتے تھے ان کو پتھریلی زمین پر۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2717، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 107/2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2934، شركة الحروف نمبر: 358، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 59»
حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جو شخص پیشانی زمین پر رکھے تو اپنے ہاتھ بھی زمین پر رکھے، پھر منہ اٹھائے تو ہاتھ بھی اٹھائے، اس لیے کہ ہاتھ بھی سجدہ کرتے ہیں جیسے منہ سجدہ کرتا ہے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 630، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 829، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1093، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 683، وأبو داود فى «سننه» برقم: 892، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2683، 2684، 2689، 2718، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4588، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2932، 2933، 2934، 2935، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2728، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 636، شركة الحروف نمبر: 359، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 60»
|