كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں 4. بَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِ مَا لَمْ يُجْمِعْ مُكْثًا مسافر جب نیت اقامت کی نہ کرے اور یونہی ٹھہر جائے تو قصر کرنے کا بیان
حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: میں نماز قصر کیا کرتا ہوں جب تک نیت نہیں کرتا اقامت کی اگرچہ بارہ راتوں تک پڑا رہوں۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5561، البيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 976، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4340، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2425، شركة الحروف نمبر: 318، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 16»
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مکہ میں دس رات تک ٹھہرے رہے اور نماز کا قصر کرتے رہے، مگر جب امام کے ساتھ پڑھتے تو پوری پڑھ لیتے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 954، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14381، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3858، السلسلة الصحیحة للالباني: 2676، شركة الحروف نمبر: 319، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 17»
|