كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں 2. بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ سفر میں نماز قصر کرنے کا بیان
حضرت امیہ بن عبداللہ نے پوچھا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ ہم پاتے ہیں خوف کی نماز اور حضر کی نماز کو قرآن میں اور نہیں پاتے ہیں ہم سفر کی نماز کو قرآن میں۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب دیا کہ اے بھتیجے میرے! اللہ جل جلالہُ نے بھیجا ہماری طرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت میں کہ ہم کچھ نہ جانتے تھے، پس کرتے ہیں ہم جس طرح ہم نے دیکھا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے۔
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 946، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1451، 2735، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 952، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1434، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1905، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1066، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5471، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5431، 5787، 6464، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4276
شیخ سلیم الہلالی کہتے ہیں اگرچہ یہ سند ضعیف ہے، لیکن یہ روایت موصول بیان ہوئی ہے۔، شركة الحروف نمبر: 309، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 7»
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کہا انہوں نے: نمازیں دو دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں حضر اور سفر میں، بعد اس کے سفر کی نماز اپنے حال پر رہی اور حضر کی نماز بڑھا دی گئی۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 350، 1090، 3935، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 685، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 303، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2736، 2737، 2738، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 456، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 313، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1198، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1550، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1725، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26607، 26682، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4267، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 6774، شركة الحروف نمبر: 310، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 8»
حضرت یحییٰ بن سعید نے کہا حضرت سالم بن عبداللہ سے کہ تم نے اپنے باپ کو کہاں تک دیر کرتے دیکھا مغرب کی نماز میں سفر میں؟ سالم نے کہا: آفتاب ڈوب گیا تھا اور ہم اس وقت ذات الجیش میں تھے پھر نماز پڑھی مغرب کی عقیق میں۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5621، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 1643، شركة الحروف نمبر: 311، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 9»
|