كِتَابُ الصَّلَاةِ کتاب: نماز کے بیان میں 10. بَابُ تَرْكِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ فِيمَا جَهَرَ فِيهِ سورۂ فاتحہ جہری نماز میں امام کے پیچھے نہ پڑھنے کا بیان
قال يحيى: سمعت مالكا، يقول: الامر عندنا ان يقرا الرجل وراء الإمام فيما لا يجهر فيه الإمام بالقراءة، ويترك القراءة فيما يجهر فيه الإمام بالقراءة حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے جب کوئی پوچھتا کہ سورۂ فاتحہ پڑھی جائے امام کے پیچھے؟ تو جواب دیتے کہ جب کوئی تم میں سے نماز پڑھے امام کے پیچھے تو کافی ہے اس کو قراءت امام کی، اور جو اکیلے پڑھے تو پڑھ لے۔ کہا نافع نے: اور تھے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نہیں پڑھتے پیچھے امام کے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ نماز جہری میں امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ نہ پڑھے، اور سرّی میں پڑھے۔ تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2945، 2949، 2950، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1238، 1502، 1503، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2814، 2815، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3805، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1299، 1312، 1317، 1318، شركة الحروف نمبر: 178، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 43»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے ایک نماز جہری سے پھر فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی نے میرے ساتھ کلام اللہ پڑھا تھا۔“ ایک شخص بول اُٹھا کہ ہاں میں نے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”جب ہی میں کہتا تھا اپنے دل میں کیا ہوا ہے مجھ کو چھینا جاتا ہے مجھ سے کلام اللہ۔“ کہا ابن شہاب نے یا سیدنا ابوہریرہرضی اللہ عنہ نے: تب لوگوں نے موقوف کیا قرأت کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز جہری میں، جب سے یہ حدیث سنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 826، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1843، 1849، 1850، 1851، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 918، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 993، والترمذي فى «جامعه» برقم: 312، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 848، 849، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2936، 2937، 2938، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1265، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7390، 7934، والحميدي فى «مسنده» برقم: 983، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5861، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2795، شركة الحروف نمبر: 180، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 44»
|