كِتَابُ الصَّلَاةِ کتاب: نماز کے بیان میں 9. بَابُ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ فِيمَا لَا يُجْهَرُ فِيهِ بِالْقِرَاءَةِ سورۂ فاتحہ امام کے پیچھے سری نماز میں پڑھنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”جس شخص نے نماز پڑھی اور نہ پڑھی اس میں سورۂ فاتحہ، تو نماز اس کی ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، ہرگز تمام نہیں ہے۔“ ابوسائب نے کہا: اے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ! کبھی میں امام کے پیچھے ہوتا ہوں، تو دبا دیا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے میرا بازو اور کہا: پڑھ لے اپنے دل میں اے فارس کے رہنے والے! کیونکہ میں نے سنا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، فرماتے تھے: فرمایا اللہ تعالیٰ نے: ”بٹ گئی نماز میرے اور میرے بندے کے بیچ میں آدھوں آدھ، آدھی میری اور آدھی اس کی، اور جو بندہ میرا مانگے اس کو دوں گا۔“ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”پڑھو، بندہ کہتا ہے: تعریف اللہ کو ہے جو صاحب ہے سارے جہان کا، پروردگار کہتا ہے: ”میری تعریف کی میرے بندے نے۔“ بندہ کہتا ہے: بڑی رحمت کرنے والامہربان، پروردگار کہتا ہے: ”خوبی بیان کی میرے بندے نے۔“ بندہ کہتا ہے: مالک بدلے کے دن کا، پروردگار کہتا ہے: ”بڑائی کی میری میرے بندے نے۔“ بندہ کہتا ہے: خاص تجھ کو پوجتے ہیں ہم اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں ہم، ”تو یہ آیت میرے اور میرے بندے کے بیچ میں ہے“ (یعنی پروردگار کی عظمت ہے اور بندے کی طرف اقرار ہے بندگی کا)۔ بندہ کہتا ہے: دکھا ہم کو سیدھی راہ، اُن لوگوں کی راہ جن پر تو نے اپناکرم کیا، نہ دشمنوں کی اور گمراہوں کی، ”تو یہ آیتیں بندہ کے لیے ہیں اور میرا بندہ جو مانگے سو دوں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 395، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 489، 490، 502، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 776، 1784، 1788، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 875، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 908، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 983، 7958، 7959، 10915، وأبو داود فى «سننه» برقم: 821، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2953، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 838، 3784، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2403، 2404، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7411، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1003، 1004، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6454، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2744، شركة الحروف نمبر: 174، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 39»
حضرت عروہ بن زبیر سورۂ فاتحہ پڑھتے تھے امام کے پیچھے سری نماز میں۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، و أخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3780 والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2986، شركة الحروف نمبر: 175، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 40»
ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بےشک قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق امام کے پیچھے اس نماز میں قرأت کرتے تھے جس میں امام بلند آواز سے قرأت نہیں کرتا تھا۔
تخریج الحدیث: « «مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق» ، شركة الحروف نمبر: 176، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 41»
قال مالك: وذلك احب ما سمعت إلي في ذلك حضرت نافع بن جبیر امام کے پیچھے سری نماز میں سورۂ فاتحہ پڑھتے تھے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھے یہ اثر بہت پسند ہے اُن روایتوں میں جو میں نے اس باب میں سنیں۔ تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، و أخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم:3780، شركة الحروف نمبر: 177، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 42»
|