كِتَابُ الصَّلَاةِ کتاب: نماز کے بیان میں 16. بَابُ إِتْمَامِ الْمُصَلِّي مَا ذَكَرَ إِذَا شَكَّ فِي صَلَاتِهِ جب نمازی کو شک ہو جائے تو اپنی یاد پر نماز تمام کرنے کا بیان
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب شک ہو تم میں سے کسی کو نماز میں تو نہ یاد رہے اُس کو کہ تین رکعتیں پڑھیں ہیں یا چار، تو چاہیے کہ ایک رکعت اور پڑھ لے اور دو سجدے کرے قبل سلام کے، پھر اگر یہ رکعت جو اس نے پڑھی ہے درحقیقت پانچویں ہوگی تو ان سجدوں سے مل کر ایک دوگانہ ہو جائے گا اور اگر چوتھی ہوگی تو ان سجدوں سے ذلّت ہوگی شیطان کو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 571، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 29، 1023، 1024، 1025، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2663، 2664، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1237، 1238، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 588، 589، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1024، 1026، 1029، والترمذي فى «جامعه» برقم: 396، والدارمي فى «سننه» برقم: 1495، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 514، 1204، 1210، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3871، 3872، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11241، 11495، شركة الحروف نمبر: 200، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 62»
حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے تھے کہ جب شک کرے تم میں سے کوئی اپنی نماز میں تو سوچے جو بھول گیا ہے، پھر پڑھ لے اس کو اور بیٹھ کر دو سجدے سہو کے کرے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3881، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3470، 3471، 3477، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2522، 2525، 2526، شركة الحروف نمبر: 201، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 63»
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص اور سیدنا کعب بن احبار رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اس شخص کے متعلق پوچھا جو اپنی نماز میں شک کرے اور اسے یاد نہ رہے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھیں ہیں یا چار۔ پس دونوں نے جواب دیا کہ ایک رکعت مزید پڑھ کر وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے سہو کے کر لے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3883، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4444، شركة الحروف نمبر: 202، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 64»
حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے نماز میں بھول جانے کے بارے میں سوال ہوا تو کہا: وہ سوچ لے جو بھول گیا ہے پھر پڑھ لے اُس کو۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3882، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2527، 2528، شركة الحروف نمبر: 203، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 64ق»
|