كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ نیکی اور صلہ رحمی کا بیان ظالم یا مظلوم مسلمان بھائی کی مدد کرنے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی مدد کرو چاہے وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مظلوم کی تو میں مدد کروں گا لیکن ظالم کی کیسے مدد کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کو ظلم سے روک لے، یہی اس کی تیری طرف سے مدد ہوگی۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2443، 2444، 6952، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5167، 5168، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2255، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11626، 11627، 20234، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12130، 13280،، والطبراني فى «الصغير» برقم: 576، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3838، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1401، والبزار فى «مسنده» برقم: 7458»
حكم: صحيح
|