كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ نیکی اور صلہ رحمی کا بیان صدقہ کی فضیلت اور لوگوں سے مانگنے کی کراہیت کا بیان
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ مال میں کوئی کمی نہیں پیدا کرتا، اور ظلم معاف کر دینا کسی آدمی کی عزت میں اضافہ کرتا ہے۔ پس معاف کرو اللہ تمہیں عزت دے، اور کوئی آدمی بھی جب اپنے اوپر مانگنے کا دروازہ کھول دیتا ہے تو اللہ اس پر فقیری کا دروازہ کھول دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1696، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 849، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 159، والبزار فى «مسنده» برقم: 1032، 1033، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9908، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2270، والطبراني فى «الصغير» برقم: 142، وله شواهد من حديث أبى هريرة الدوسي، فأما حديث أبى هريرة الدوسي، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2588، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2029، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7326
قال الهيثمي: فيه زكريا بن دويد وهو ضعيف جدا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 105)» حكم: إسناده ضعيف جدا
|