كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ نیکی اور صلہ رحمی کا بیان صلہ رحمی اور احسان میں ماں کا حق سب سے زیادہ ہونے کا بیان
سیدنا بہز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ کہتے ہیں، میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کس سے نیکی کروں؟ فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کسی سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے باپ سے۔“ میں نے کیا پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرابت دار سے پھر قرابت دار سے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 6770، 7335، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5139، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1897، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7857، 15857، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20345، والطبراني فى «الكبير» برقم: 957، 958، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4482، والطبراني فى «الصغير» برقم: 626، 1140، وله شواهد من حديث أبى هريرة الدوسي، فأما حديث أبى هريرة الدوسي، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5971، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2548، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2706، 3658، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8459»
حكم: صحيح
|