كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ نیکی اور صلہ رحمی کا بیان قریش کے ساتھ کیسا سلوک اور رویہ رکھنے کی ہدایت کا بیان
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک قریش تمہارے لیے سیدھے چلتے رہیں تم بھی ان کے ساتھ سیدھے چلتے رہو۔ جب وہ اس طرح تمہارے ساتھ رویہ نہ رکھیں تو تم اپنی تلواریں اپنے کاندھوں پر اٹھا لو، تو ان کی ہری بھری چیزیں تباہ کر دو، یعنی ان کی جماعت کو تباہ کردو، اگر تم اس طرح نہ کرو گے تو تم خود بدبخت مزارع بن جاؤ گے، اپنے ہاتھوں کے محنت سے کھاؤ گے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22823، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7815، والطبراني فى «الصغير» برقم: 201، سلسلة الاحاديث الضعيفة للالباني:1634، ورجال الصغير ثقات مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:(195/5)»
حكم: إسناده صحيح
|