كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ نیکی اور صلہ رحمی کا بیان تمام مومنین ایک جسم کی مثال ہونے کا بیان
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومنوں کی آپس میں دوستی اور محبت کی مثال ایک جسم کی طرح ہے کہ جب اس کا کچھ حصہ بیمار ہو جائے تو اس کا سارا وجود بیداری اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے، جسم میں ایک ٹکڑا ہے کہ جب وہ ٹھیک ہو جائے اور سلامت رہے تو سارا جسم بچ جاتا ہے، اور اگر وہ خراب ہو جائے تو سارا جسم خراب ہوجاتا ہے۔ خبردار! وہ دل ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6011، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1599، 2586، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 233، 297، 721، 5569، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5200، 5997، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3329، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1205، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2573، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3984، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6523، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18638، والحميدي فى «مسنده» برقم: 943، 944، 945، 947، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2264، 2472، 7729، 9003، والطبراني فى «الصغير» برقم: 382، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 22435»
حكم: صحيح
|