سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی مدد کرو چاہے وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مظلوم کی تو میں مدد کروں گا لیکن ظالم کی کیسے مدد کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کو ظلم سے روک لے، یہی اس کی تیری طرف سے مدد ہوگی۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2443، 2444، 6952، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5167، 5168، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2255، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11626، 11627، 20234، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12130، 13280،، والطبراني فى «الصغير» برقم: 576، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3838، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1401، والبزار فى «مسنده» برقم: 7458»