كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ نیکی اور صلہ رحمی کا بیان اپنے مسلمان بھائیوں کی مشکلوں کو آسان کرنے کے لیے کوشاں رہنے کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے لیے نیکی کرنے اور مشکل آسان کرنے کا ذریعہ حاکم کے ساتھ جوڑ دے تو اللہ تعالیٰ اس کے قدموں کے پھسل جانے کے وقت پل صراط پر اس کی مدد فرمائے گا۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 530، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3577، والطبراني فى «الصغير» برقم: 451
قال الهيثمي: وفيه إبراهيم بن هشام النسائي، وثقه ابن حبان وغيره وضعفه أبو حاتم وغيره، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 191)» حكم: ضعيف
|