كِتَابُ الأقوال كتاب الأقوال 338. بَابُ لَا يَقُولُ الرَّجُلُ: اللَّهُ وَ فُلانٌ کوئی یوں نہ کہے کہ اللہ ہے اور فلاں ہے
مغیث رحمہ اللہ سے روایت ہے، ان کا خیال ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے ان کے آقا کے بارے میں پوچھا: انہوں نے کہا: اللہ ہے اور فلاں ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایسے مت کہو، اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ بناؤ، بلکہ اس طرح کہو: اللہ تعالیٰ کے بعد فلان آقا ہے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف موقوف: الصحيحة تحت رقم: 138 - ن»
قال الشيخ الألباني: ضعيف موقوف
|