كِتَابُ الأقوال كتاب الأقوال 329. بَابُ الْمَجَرَّةِ مجرّہ کا بیان
ابوطفیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن الکواء نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مجرہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا: وہ آسمان کا درہ ہے، اسی درے سے (قومِ نوح پر) زور سے برسنے والے پانی کے ساتھ آسمان کھول دیا گیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابوالشيخ فى العظمة: 790»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ قوس اہلِ زمین کے لیے غرق سے امان ہے، اور مجرّہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جس سے آسمان شق ہوگا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الطبراني فى الكبير: 10591 و أبوالشيخ فى العظمة: 793»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|