كِتَابُ الأقوال كتاب الأقوال 324. بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ: هَلَكَ النَّاسُ کسی آدمی کا کہنا کہ لوگ ہلاک ہو گئے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی شخص کو یہ کہتے ہوئے سنو کہ لوگ ہلاک ہو گئے، تو وہ ان لوگوں میں سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب البر و الصلة: 2623 و أبوداؤد: 4983 - انظر الصحيحة: 3074»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|